نئی دہلی، 15 اکتوبر (یو این آئی) گزشتہ کچھ دنوں سے ایوارڈ واپس کرنے والے مصنفین کی حمایت میں اب گیا ن پيٹھ ایوارڈ یافتہ ہندی کے بزرگ شاعر کنور نارائن اور کیدار ناتھ سنگھ اور ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ سے نوازے گئے مصنف کاشی
ناتھ سنگھ اور ارون کمل بھی سامنے آ گئے ہیں۔
ان مصنفین نے آج یہاں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ حالیہ دنوں میں مسلسل بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی طاقت ، فرقہ وارانہ تشدد اور اظہار کی آزادی پر حملے سے وہ بہت دکھی اور فکر مند ہیں۔